A Tribute To The Legendary Playback Singer Masood Rana
1963ء کی فلم شرارت میں مسعودرانا نے اپنا پہلا ہٹ اردو گیت گایا تھا:
اس گیت کی دھن دیبو بھٹاچاریہ نے بنائی تھی اور اسے مسرورانور نے لکھا تھا۔
یہ گیت جو اصل میں ایک شوخ غزل تھی ، عظیم اداکار محمدعلی پر فلمایا گیا تھا جن کی بطور ہیرو یہ پہلی فلم تھی اور ان پر فلمایا ہوا یہ پہلا پہلا گیت تھا ۔
کراچی میں بننے والی اس فلم کے ہدایتکار رفیق رضوی تھے جن کی مسعودرانا کے ساتھ یہ پہلی فلم تھی۔ انھوں نے اپنی اگلی تینوں فلموں آرزو (1965) ، پھر صبح ہو گی (1967) اور پھر چاند نکلے گا (1970) میں بھی مسعودرانا سے گیت گوائے تھے۔
اس فلم کے فلمساز اقبال شہزاد تھے جبکہ کہانی مقبول جلیس نے لکھی اور مکالمے علی سفیان آفاقی نے لکھے تھے۔
اس ناکام فلم میں محمدعلی کی دو ہیروئنیں تھیں ، لیلیٰ اور بہار جبکہ ولن کا کردار سکندر نے کیا تھا۔
1 | اے دل ، تجھے اب ان سے ، یہ کیسی شکایت ہے ، وہ سامنے بیٹھےہیں ، کافی یہ عنایت ہے ...(فلم ... شرارت ... 1963) |
2 | تیرے شباب کا، اے جان جان، جواب کہاں ...(فلم ... شرارت ... 1963) |
3 | برا مان کر کہاں چل دیے ، یہ تو عشق والوں کا فرض ہے ، آداب عرض ہے ...(فلم ... شرارت ... 1963) |
4 | گلی گلی میں دل بیچوں ، ہے نام میرا دلدار ، پیار ملے گا اتنا سستا کہاں میری سرکار ...(فلم ... شرارت ... 1963) |
اسی سال محمدعلی کی بطور ہیرو دوسری فلم مسٹر ایکس بھی ریلیز ہوئی تھی جس میں مسعودرانا کے تین گیت اور تھے جو تین مختلف شاعروں ، موج لکھنوی ، شور لکھنوی اور ایس اے غفار کے لکھے ہوئے تھی جن کی دھنیں موسیقار لال محمد اقبال کی جوڑی نے بنائی تھیں۔
اس فلم میں محمدعلی کی ہیروئن ناصرہ تھی جس کی بطور ہیروئن پہلی فلم تھی جبکہ ولن ادیب تھے۔
یہ ایک جاسوسی فلم تھی جس کے ہدایتکار اور کہانی نویس ایس اے غفار تھے جن کی کل دو میں سے یہ پہلی اردو فلم تھی۔ اس فلم کے فلمساز عثمان کھیتانی تھے جن کی کل تین فلمیں تھیں۔
1 | ان مردوں سے اللہ بچائے ، اللہ بچائے ، میرا مولا بچائے ...(فلم ... مسٹر ایکس ... 1963) |
2 | کس کے قدموں کی آہٹ ہے ، بھلا یہ کون آیا ہے ...(فلم ... مسٹر ایکس ... 1963) |
3 | گوری جاؤ نہ دامن جھٹک کر ...(فلم ... مسٹر ایکس ... 1963) |
پاک میگزین" کے سب ڈومین کے طور پر "پاکستان فلم میگزین"، پاکستانی فلمی تاریخ، فلموں، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر انٹرنیٹ کی تاریخ کی پہلی اور سب سے بڑی ویب سائٹ ہے جو 3 مئی 2000ء سے مسلسل اپ ڈیٹ ہورہی ہے۔
پاکستانی فلموں کے 75 سال …… فلمی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… گیتوں کی ٹائم لائن …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… تاریخی فلمیں …… لوک فلمیں …… عید کی فلمیں …… جوبلی فلمیں …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… سینما گھر …… فلمی ایوارڈز …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… فنکاروں کی تقسیم ……
"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔
"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔
یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔
اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔
PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.